فاٹا بل ایون بالا سے بھی باری اکثریت کیساتھ منظور،مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کی بدستور مخالفت

اسلام اباد (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) سینٹ میں فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے حوالے سے 31 ویں آئینی ترمیم منظور کر لی گئی، جے یو آئی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی طرف سے ترمیم کی مخالفت کی۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس جس میں اکتیسویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ارکان فاٹا کے انضمام کی ترمیم کے خلاف سینٹ سے واک آوٹ کر گئے۔ سینیٹر عثمان کاکٹر کا کہنا تھا حکومت آئینی ترمیم کے لئے بلڈوز کرنا چاہتی ہے تو کرے، قومی اسمبلی نے یہ آئینی ترمیم کر کے کل فاٹا کے لوگوں کو سیاہ دن دکھایا آج سینٹ دکھانے جا رہا ہے، یہ شور کرنے والے کرلیں انہیں اسی کا حکم دیا گیا۔یاد رہے گزشتہ روز فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31 ویں آئینی ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ بل کی حمایت میں 229 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ پڑا۔ بل کے مطابق آئندہ پانچ سال تک فاٹا میں قومی اسمبلی کی 12 اور سینیٹ میں 8 نشستیں برقرار رہیں گی۔ آئندہ برس فاٹا کے لیے مختص صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ فاٹا میں صوبائی قوانین کا فوری اطلاق ہو گا اور منتخب حکومت قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ بل میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے اور ایف سی آر کے مکمل خاتمہ شامل ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More