کالام یوٹیلیٹی سٹور میں خرد برد کا انکشاف، سٹور تین ماہ سے بند، رمضان پیکیج صرف نام تک محدود

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) صوبائی حکومت کا رمضان پیکج ٹھاہ۔ کالام کا گورنمنٹ یوٹیلٹی سٹور خالی، خرد برد کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام میں کا واحد گورنمنٹ یوٹیلٹی سٹور پچھلے تین مہینوں سے خالی پڑا ہے ۔ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، دال اور دیگر اشیاء ختم عوام سراپا احتجاج، مقامی عمائدین اور نوجوانوں میں سے ملک شاہ جہان، ملک تور خان، ڈاکٹر ظہور، نصیراللہ انصاری، اخترعلی جان، الیاس جان ، غلام حسین اور دیگر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج یوٹیلٹی سٹور کو دیا ہے۔ مگر تین مہینوں سے یوٹیلیٹی سٹورخالی پڑا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کالام یوٹیلٹی سٹور کو آنے والے اشیاء میں خرد برد ہورہا ہے اور سامان کالام پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی غائب کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹور انچارج کا موقف تھا کہ انہوں نے تین ماہ قبل ڈیمانڈ لسٹ بھیج دیا ہے، جبکہ تاحال کسی قسم کا پیکج موصول نہیں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر یوٹیلیٹی سٹور کو سامان فراہم کیا جائے ورنہ یوٹیلیٹی سٹور کو تالہ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More