صرف دس کلومیٹر تک سڑک بنانا اور ادھورے منصوبے کا افتتاح کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مسرت احمد زیب

سوات(زماسوات ڈاٹ کام )ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مسرت احمد زیب نے کہا کہ فضل حکیم ہر اس منصوبے کی دوبارہ افتتاح کررہے ہیں جو اس سے پہلے عمران خان اور پرویز خٹک نے کیا ہے، بچوں کی پارک کو ختم کرکے اس پر دفاتر بنانا کہاں کا انصاف ہے، صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہونا انصاف حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے،میڈیا نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسرت احمد زیب نے کہا کہ پچھلے سال بچوں کا پارک ختم کرکے اس پر ریسکیو کے دفتر کا افتتاح پرویز خٹک نے کیا تھا اج اس کی دوبارہ افتتاح فضل حکیم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح کالام میں پہلے ارمی ، پھر اے این پی اور پھر عمران خان اور پرویزخٹک نے پاور ہاؤس کا افتتاح کیا لیکن چار سال گزرنے کے باوجود اس پر کام شروع نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو کام صرف فیتے کاٹنا ہوتے ہیں وہ کوئی منصوبہ نہ تو شروع کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کو مکمل ، انہوں نے کہا کہ 350 ڈیموں کا وعدہ ان کو یاد ہے اب تک کتنے منصوبے مکمل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ صرف دس کلومیٹر تک سڑک بنانا اور ادھورے منصوبے کا افتتاح کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، مسرت احمد زیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی جن کا تعلق سوات سے ہے انہوں نے سوات کے لوگوں کے ووٹوں کو عمران خان پر بیچ دیئے ہیں اور اسکا زندہ ثبوت مالاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More