سیدو شریف اسپتال میں ادویات ناپید،سرنج تک دستیاب نہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26مئی2018) سیدو شریف اسپتال میں ادویات ناپید ،سرنج تک موجود نہیں،مریض بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے،ملاکنڈڈویژن کے سب سے بڑے اسپتال سیدو شریف سنٹرل اسپتال اور ایمرجنسی میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے سرنج،انجکش اور ادویات کے لئے لوگ بازاروں کے چکر لگا رہے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دو روپے کے انجکشن کے لئے بھی بازار بھیج دیا جاتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی ڈریپس بھی موجود نہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اسپتالوں میں صحت کے انصاف کے بلند و بانگ دعوے تو کرتے رہتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں،لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں فوری طور پر ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments