Ad

خوازہ خیلہ میں دو فریقین کے مابین لڑائی میں بچ بچاؤ کرنے والا گولی لگنے سے جاں بحق

4

Ad

خوازہ خیلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 مئی 2018ء) خوازہ خیلہ دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑہ میں بیچ بچاؤ کر نے والا گولی لگنے سے جا ن بحق، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب خوازہ خیلہ کے علاقہ فقیراء شیخا میں دو فریقین عطاء محمد اور موسیٰ جان کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہورہی تھی کہ درمیان میں بیچ بچاؤکرنے والا تقریباً چالیس سالہ محمد زادہ ولد یاقوت گولی لگنے سے جا ن بحق ہو گیا خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں مقتول کے بھائی محمد دیار نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا مقتول بھا ئی محمد زادہ نما زعشاء کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ راستہ میں دو فریقین کے درمیان لڑائی ہو رہی تھی اسی دوران میں نے اور میرے بھا ئی نے بیچ بچاؤ چاہا جس دوران ملزم عطاء اللہ نے فائرنگ کردی جس سے میرابھا ئی جا ن بحق ہو گیا خوازہ خیلہ پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہوئے تفتیش شروع کردی

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.