ریسکیو 1122 کی نئی عمارت تین کروڑ روپے کی لاگت تیار، افتتاح کردیا گیا

سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122اہلکار خود کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں آندھی ہو یاطوفان،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیورز نے ہمیشہ قابل قدر پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دی ہے۔وہ سیدو شریف میں ریسکیو 1122کی نئے عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان ،شیر دل خان ، وقار احمد،تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان،سہیل سلطان ایڈوکیٹ اورمتعلقہ افسران کے علاوہ علاقہ سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے ریسکیو 1122کے نئے بننے والے عمارت کا افتتاح کیا اور بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ یہ منصوبہ 3کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہوا۔تقریب میں چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے ریسکیو 1122کے چاق وچوبنددستے،جدیدسہولت سے آراستہ ایمبولنسز،فائرپریگیڈ گاڑیاں اوردیگرتمام سہولیات کا معائنہ کیا اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی انہوں نے کہا کہ یہ سروس اب تک3595 متاثرین کو ریکارڈ سات منٹ دورانیہ کے ریسپانس ٹائم سے ریلیف فراہم کر چکی ہے اورابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال میں منتقل کیا۔فضل حکیم خان نے کہا کہ سیدو شریف میں مینگورہ سٹی اور دیگر علاقوں کیلئے اس سروس کی بنیاد رکھی اور ایمرجنسی بنیادوں پر اس منصوبہ کو عملی جامہ پہناکر عوام کو ریسکیوکی شکل میں تحفہ دیا اب عوام کو چاہئے کہ دن ہو یا رات 24گھنٹے ریسکیو 1122کی سہولت ایک کال پر حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب اور امیر کے مابین فرق ختم کردیاہے اب سب کو ایک جیسےسہولیات مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا بہت بڑا آسان ہے مگر کام کرنامشکل ہوتا ہے ہم نے عوام کی خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کیا آج سوات وہ سوات نہیں جو 2013 کے الیکشن سے پہلے اندھروں اور مایوسی کی دلدل میں پھنسا ہوا تھاہم نے اُن اندھروں اور مایوسی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا اورتما م سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایا۔انہوں نے ریسکیو1122کے عملہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز نے جذبہ اور پوری دلجمی سے اپنی اپنی ڈیوٹیز دے کرثابت کردیا کہ ریسکیو 1122کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More