بجلی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جیانا حرام کردیا،سوات کو خصوصی نشانہ بنایا جارہا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء) رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی واپڈا کی جانب سے ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس نے روزہ داروں کو شدید ذہنی کوفت اور کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث اگر ایک طرف کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہیا ہے تو دوسری طرف شہر میں پانی کی قلت نے بھی سر اٹھالیا ہے۔ روزہ دار دیگر کام کاج چھوڑ کر پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ قدرتی چشموں اور کنوؤں کا رُخ کرتے ہیں جب کہ بیشتر لوگ کرایہ پر پک اَپ سوزوکی لے کررات کو دریائے سوات سے برتن بھر نے پر مجبور ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے ماہِ رمضان میں کم سے کم لوڈشیڈنگ اور افطاری، سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ماہِ رمضان میں دیگر دنوں کی نسبت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا۔ حالاں کہ یہاں کے لوگ پابند کے ساتھ بجلی کے بھاری بھاری بل جمع کراتے ہیں جب کہ یہاں پر بجلی چوری بھی نہ ہونے کے برابر ہے، مگر اس کے باوجود واپڈا والے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سوات کوخصوصی نشانہ بناتے ہیں، لہٰذا عوام نے حکام بالا سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More