حلفاً کہتا ہوں کہ ایک روپیہ کی کرپشن نہیں کی ہے ، کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دونگا، فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر ڈیڈک کمیٹی کے سابق چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے احتساب کے لئے خود کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کردیا ، حلفاً کہتا ہوں کہ ایک روپیہ کی کرپشن نہیں کی ہے ، کرپشن ثابت ہونے پر سیاست خو خیبر باد کہنے کاعلان ، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما شاہد علی خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ ، زاہد خان عرف باز خان کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کیا اور پانچ سالہ دور حکومت پر اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جس پر مینگورہ شہر کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی اور عوام میں خوشحالی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت میں یہاں کے لوگوں ، پی ٹی آئی کے رہنما ؤں اور کارکنوں نے میرے ساتھ جو تعاون کیا اور عوام کی ترقی کے منصوبوں پر میرا ساتھ دیا میں اس پر سب لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور بغیر کسی کے عہدہ یا وزارت کے اپ لوگو ں کے لئے دن رات حاضر رہونگا ، اور آئندہ ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اس سے بڑھ کر اپ لوگوں کی خدمت کرونگا اور یہ ثابت کرونگا کہ میں حقیقی معنوں میں یہاں کے عوام کی خدمت کے لئے میدان میں اترا ہوں ، اس موقع پر انہوں نے پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ 2004 میں ہسپتال کا ڈھانچہ تیار ہوا تھا اور تعمیر اتی کاموں کے لئے ایک ارب 22کروڑ روپے کی لاگت سے دیگر اشیاء فراہم کئے اور سپین سے چیئرلفٹ منگوائیں جبکہ ایکسپریس لائن بھی منظور کیا اور ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کئے ،انہوں نے کہا کہ بی ایس کالج کو جون تک مکمل کیا جائیگا جبکہ شہر کے تمام سکولوں کو اپ گریڈکیا اور ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری سکولوں کا درجہ دیکر طلباء و طالبات کے مشکلات کا خاتمہ کیا ، ساڑھے 71کروڑ روپے کی لاگت سے سوات جیل پر تعمیراتی کام جاری ہے جو کہ جون 2019تک مکمل کیا جائیگا ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے عوام کیلئے بڑے منصوبے ہیں جس سے یہاں کے عوام کے مشکلات کا خاتمہ ہوجائیگا ، انہوں نے کہا کہ ایک ارب 18کروڑ روپے کی لاگت سے مینگورہ شہر میں خوبصورتی کے منصوبے پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے علاقے کے عوام میں خوشحالی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ اپ لوگ میرے بھائی اور میں اپ لوگوں کا خادم ہوں اور اپ لوگوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر اواز ابلند کرتا رہوں گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More