ٹیوب ویل اپریٹر چھٹی پر، طاہراباد اور مرغزار ٹاون میں پانی کے حصول پر دومحلوں میں تصادم کا خطرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) واسا کا ملازم اور عثمان اباد ٹیوب ویل کا واحد اپریٹر دو دن کی چھٹی پر چلا گیا ،جبکہ طاہرآباد ٹیوب ویل پر تعینات اپریٹر کا دماغی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے ٹیوب ویل بند ہے اور طاہر آباد و عثمان آباد کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، مرغزار ٹاون میں پانی کے مسلے پر دو محلوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا، ویلج کونسل عثمان اباد ، طاہر اباد کے چیئرمین یحیی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محلہ عثمان اباد میں واقع واحد ٹیوب ویل کے واحد ملازم نے ادارے سے چھٹی لے لی ہے جبکہ ادارے نے متبادل کے طور پر اپریٹر فراہم نہیں کیا ، ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے پانی کی حصول میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹیوب ویل سے وابستہ مختلف علاقوں عثمان اباد، طاہر اباد، بنڑ، دارالسلا م ، یوسف اباد میں پانی کی بوند بوند کو لوگ ترس رہے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرغزار ٹاون میں دو محلوں کے درمیان تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ہے کیونکہ ایک محلے میں پانی کی لائن کو کنکشن دیا گیا ہے جبکہ دوسرے محلے کو نہیں دیا گیا ، پانی کے حصول میں دونوں محلوں کے عوام ایک دوسرے کیخلاف نکل ائے تاہم ویلج کونسل کی کوششوں سے مسئلہ حل ہوا، انہوں نے کہا کہ واسا اپنی ذمہ دار احسن طریقے سے ادا نہیں کررہی اور ان علاقوں میں عوام کو پانی کے شدید مشکلات کا سامنا ہے اگر واسا نے مشکلات او رمسائل حل نہ کئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ ہواتو اس کی ذمہ دار واسا ہوگی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More