بریکوٹ میں پرائمری اسکول کئی ماہ سے بند، با اثر استانیوں کا گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کا انکشاف

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) سوات کے تحصیل بریکوٹ میں لڑکیوں کا پرائمری اسکول کئی ماہ سے بند،با اثر استانیوں کا گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کا انکشاف،ڈی ای او شمیم اختر نے تعینات استانیوں کو گزشتہ فروری کے 28 تاریخ کو برطرف کردیا تھا،تاہم دو ماہ بعد ہی انہیں پشاور کے ڈائریکٹریٹ نے دوبارہ بحال کردیا جبکہ 23 مئی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) شمیم اختر کا تبادلہ بھی سوات سے مردان کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر مذکورہ اسکول کئی مہینوں سے بند پڑا ہے اور بحالی کے باوجود دونوں استانیاں ڈیوٹی کیلئے نہیں آرہیں۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جس کے باعث سینکڑوں بچیوں کا تعلیمی مستقبل تباہ ہورہا ہے۔محکمۂ تعلیم سوات کی ضلعی آفیسر نے ڈیوٹی نہ دینے پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بوڑئی میں تعینات دو استانیوں کو 28 فروری 2018ء کو منوکری سے برخاست کردیا تھا، تاہم بعدازاں ڈائریکٹریٹ پشاورکے ڈائریکٹر نے انہیں 11 اپریل 2018ء کو دوبارہ انکوائری کراکے بحال کردیا۔ اور انتقاماً 23 مئی 2018ء کو ڈی ای او (زنانہ) سوات شمیم اختر کا سوات سے مردان تبادلہ 23 مئی کو کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More