Ad

یونین کونسل بنڑ،طاہرآباد تاج ملوک کی وجہ سے میدان کربلا میں تبدیل، ناظم یحیٰ خان

2

Ad

مینگورہ(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) یونین کونسل بنڑ ،طاہر آباد ، عثمان آباد ، باغ محلہ میں پانی کی شدید قلت پیدا کردی گئی ہے، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،لیکن حکام پر سالہا سال سے اس مسئلے پر کوئی کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی۔ گرمیاں آتے ہی یونین کونسل بنڑ، طاہر آباد ، عثمان آباد ، باغ محلہ میں پانی کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں لیکن ٹی ایم کیجانب سے آج تک یہ مسئلہ حل کرانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا علاقہ مکینوں نے ناظم یحیٰ خان سے ذاتی مداخلت پر مسئلہ کو حل کرنے کی اپیل کی ہے جس پر یحیٰ خان نے زما سوات ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک رابطہ میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مسائل کی جڑ تاج ملوک ہے جوکہ عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے اور ہر وقت صرف بے جا شکایات پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے جبکہ علاقہ کے مسائل میں کبھی بھی مخلص اقدام نہیں اُٹھایا۔ یحیٰ خان نے حکام بالا سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر تاج ملوک اپنے کرتوتوں سے باز نہ آیا تو یہاں کی عوام احتجاج پر مجبور ہوجائنگے۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.