اپر سوات کے صحافیوں کا ایس پی مشتاق خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خوازہ خیلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 مئی 2018ء) اپر سوات پریس کلب و یونین اف جرنلسٹس کا ایس پی اپر سوات مشتاق خان کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی مظاہرین کا ایس پی اپر سوات کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ،شریف شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ اور تذلیل منظور نہیں ، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز ہاتھوں میں اٹھائے تھے جس پر ایس پی اپر سوات کے رویہ کے خلاف نعرے درج تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے صحافی برادری نے ایس پی اپر سوات کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین میں اپر سوات پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کے ممبران تحصیل مٹہ ، تحصیل خوازہ خیلہ ،تحصیل مدین کی صحافی و تاجر برادری کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے بشام چوک سے لےکر مٹہ چوک تک واک کیا جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ صحافی بلا معاوضہ ملک و قوم کی خدمت کرتی ہے ، جس کا صلہ انہیں عزت و احترام کے مد میں ملنا چاہیے ، مظاہرین نے ائندہ لائحہ عمل طے کرکے ایک ہفتہ بعد تحصیل مٹہ میں احتجاجی مظاہرہ سے اگاہ کیا ، مظاہرین نے ائی جی خیبر پختونخواہ ، ڈی آئی جی ملاکنڈ، ڈی پی او سوات سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اپر سوات کا تبادلہ کیاجائے بصورت دیگر پولیس فورس کے کوریج سے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More