کالام کے نوجوانوں نے جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور ماحول کی حفاظت کیلئے تنظیم کی بنیاد رکھ دی

کالام(ایچ ایم کالامی سے ) مقامی نوجوانوں نے ماحول کے تحفظ اور وادی کالام کے قیمتی جنگلات کے بچاؤ اور سیاحتی علاقوں میں مزید شجرکاری کے لئے تنظیم کی بنیاد رکھ دی۔ تفصیلات کیمطابق مقامی نوجوانوں عالم رفیق، شیرین ذادہ، اخترعلی جان، عرفان یوسفزئی، ابرار احمد اور دیگر نے میڈیا سے بات کی۔ عالم رفیق نے بتایا کہ وادی کالام میں موجود میدانی جنگل ایشیاء کی سب سے وسیع میدانی جنگل ہے، مگر بدقسمتی سے قیمتی دیار کی اس جنگل کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ شیرین ذادہ نے بتایا کہ وادی کالام کی آمدنی کا نوے فیصد سیاحت پر منحصر ہے، جبکہ سیاحت یہاں کے ماحول اور قدرتی جنگلات کے بدولت ہے۔ اختر علی جان نے بتایا کہ ہم تمام علاقہ مشران، محکمہ فارسٹ، محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور ہمارا مقصد قدرتی جنگلات اور ماحول کا تحفظ ہے۔ عرفان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات کی حفاظت شعور بیدار کئے بغیر ممکن نہیں اور اس بیداری شعور کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ پہلی فرصت میں نوجوانوں نے ای سی سی (انوارمنٹل کنزرویشن کمیٹی) کے نام سے ایک کمیٹی بنائی ہے جو مختلف مقامات پر آگاہی واک، صفائی مہم، پمفلٹ کی تقسیم اور دیگر سرگرمیاں کرے گی۔ ان نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر #SaveKalamForest اور #ECC سے ٹرینڈ چلانا شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد ماحول کا تحفظ اور جنگلات کی کٹائی کو روکنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More