بجلی لوڈشیڈنگ،واپڈا کا امتیازی سلوک ،خوازہ خیلہ کی تاجر برادری نے احتجاج کی دھمکی دیدی

خوازہ خیلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 مئی 2018ء) خوازہ خیلہ ٹریڈز فیڈریشن کابینہ نے واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی واپڈا کے ناروا لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ، رمضان کے مقدس مہینے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ عوام اپے سے باہر ہوگئے ،خوازہ خیلہ ٹریڈز فیڈریشن کابینہ کے صدر راحت علی خان ، جنرل سیکرٹری داود شاہ ، شاہ بخت روان ، عزیز خان ، کریم بخش، محمد اعظم و دیگر عہدہ داروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے ، رمضان کے اس مقدس مہینے میں سحری ، افطاری اور تراویح خصوصی طور پر بجلی بند رہتی ہے ، خوازہ خیلہ فیڈر پر 20 گھنٹے کا ناروا لوڈ شیڈنگ سے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ، جبکہ بوڑھے ، بچے اور خواتین گرمیوں میں بے حال ہے ،انہوں نے کہا کہ مینگورہ اور چکدرہ گریڈاسٹیشن کے حکام سے خوازہ خیلہ گریڈ اسٹیشن کے اہلکاروں کو مسلسل بجلی بند کرنے کے احکامات موصول ہوتے ہیں ، جس کے تحت خوازہ خیلہ گریڈ اسٹیشن بمشکل دو سے تین گھنٹے بجلی سپلائی کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے واپڈا کے اعلیٰ احکام اورافسران بالا سے مسئلے کے حل کیلئے متعدد دفعہ ملاقاتیں کی ہے ، لیکن تاحال بجلی کا مسئلہ جوں کا توں ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، خوازہ خیلہ ٹریڈز فیڈریشن کے کا بینہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری علاقے کے واپڈا کے واجبات کی ریکوری 100 فیصد ہے جس کی وجہ سے قانونی طور پر خوازہ خیلہ کو لوڈ شیڈنگ فری علاقہ قرار دیا گیا ہے ، لیکن اس کے باوجود ناروا لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر واپڈا حکام نے ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بندنہ ہوا تو خوازہ خیلہ بازار کو احتجاجی طور پر بند کرکے واپڈا کے خلاف مظاہروں کا اغاز کرینگے، جسکی کی ساری زمہ داری واپڈا اور انتظامیہ پر ہوگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More