کُتوں کو ذبح کرکے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارعادل ولد محمد امین عدالت سے رہا

مینگورہ(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 جون 2018ء) عدالت نے کُتوں کو ذبح کرکے فرخت کرنے والے ملزم عادل ولد محمد امین سکنہ شریف آباد کی رہائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مینگورہ کے علاقہ گل کدہ میں پولیس نے مذکورہ ملزم کو عین اسی وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا جب وہ ایک کُتے کی ٹانگیں کاٹ کر اس کی کھال اُتارنے میں مصروف تھا۔بعد ازاں ملزم کے اقرار جرم کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل منتقل کیا تھا تاہم آج بمورخہ یکم جون 2018 ء کو جوڈیشل مجسٹریٹ دوم نے ملزم کو 80 ہزار روپے کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا۔ یاد رہے کہ ملزم عادل ولد امین نے پولیس سٹیشن اور کمرہ عدالت میں متضاد بیانات ریکارڈ کئے تھے جس کے بعد عموماً خیال کیا جارہا تھا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم عدالت نے آج مبلغ 80 ہزار روپے کی ضمانت پر ملزم عادل ولد محمد امین سکنہ شریف آباد کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More