Ad

مدین کے علاقہ جرے ٹانگو کے مقام پر دریائے سوات سے 36 سالہ شخص کی لاش برآمد

8

Ad

مدین (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 جون 2018ء) مدین کے علاقہ جرے ٹانگو کے قریب دریائے سوات 36 سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ مدین کے علاقہ جرے ٹانگو کے قریب ایک شخص کے ڈوب گیا ہے اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں نے مسلسل 3 گھنٹے پانی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی لاش دریا سے نکال لی۔

Ad

جس کی شناخت بخت رودین ولد بختی روان ہوئی جبکہ جاں بحق شخص کی عمر 36 سال بتائی جاتی ہے جوکہ کل رات کو ایک بجے سے لاپتہ تھا ۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.