لیگی کارکنان کا سوات پریس کلب پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور ممبران پر تشدد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 جون 2018ء) گزشتہ روز امیر مقام کے پریس کانفرینس کے دوران تلخ سوالات پر مسلم لےگ ن کے کارکنان برہم پریس کانفرینس ختم ہوا تو سوات پریس کلب کے ممبران پر حملہ اور ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پریس کلب کاہنگامی اجلاس ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست دے دی گئی، گزشتہ روز سوات پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائز ر غلام فاروق سپین داد ہوا جس میں چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم،یونین کے صدر فضل رحیم خان سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ روز سوات پریس کلب میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے پریس کانفرنس کے بعد لیگی کارکنوں کی جانب سے پریس کلب ممبران پر تشدد اور نامناسب رویہ پر صحافیوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ، اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہنگامہ کرنے اور صحافیوں پر تشدد کرنے والے کارکنان اور واقعہ میں ملوث ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں پولیس کو تشدد کرنے والے کارکنوں پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دی گئی۔ اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل کے لئے پیر 4 جون کو دوپہر 2بجے کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More