ائندہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، جس کو بھی ٹکٹ ملا بھر پور تعاون کرینگے، انجنیئرعمرفاروق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہم 2018 انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران کے وژن کی تکمیل چاہتے ہیں ، انتخابات میں جس کسی بھی پارٹی امیدوار کو ٹکٹ ملا بھر پور تعاون کریں گے ، انشاء اللہ عمران خان وزیر اعظم بن کر وطن عزیز پاکستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے اور کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی قوائد کے مطابق میں نے حلقہ این اے 3 اور پی کے 6 کے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کی ہوئی ہیں تاہم پارلیمانی بورڈ نے جس کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہم دن رات مہم چلائیں گے ، انہوں نے پارٹی ورکروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کے وژن کی تکمیل اور ایک نئے پاکستان کے قیام، اپنے بچوں کا مستقبل شاندار بنانے کے لئے ایک جذبے کے تحت آئندہ انتخابات میں عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور بلے کے نشان پر مہر ثبت کریں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے جس کے لئے 2018میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی نہایت ضروری ہے ، پارٹی ورکرز پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کے فیصلوں کا انتظار کریں اور ہنگامی بنیادوں پر انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کریں اور ہر ایک امیدوار عمران خان سمجھ کر ان کی کامیابی کے لئے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

Facebook Comments