‎چوری کی غرض سے دکان میں گھسنے والا ملزم تھانے پہنچا دیا گیا

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جون 2018ء) مٹہ بازار میں چوری کی کوشش کو بازار کے چوکیداروں نے ناکام بنادی چور کو دوکان کی اندر بند کرکے پولیس کو بلالیا پولیس نے چور کو گرفتار کرکے نقد رقم سمیت تمام سامان قبضہ میں لے لیا۔ چوکیداروں کیجانب سے اطلاع ملتے ہی بازار کے صدر محمد زبیر موقع پر پہنچ گئے بازار صدر اور جنرل سیکرٹری نے زبردست کارکردگی پر بازار کے چوکیداروں کو نقد انعام دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مبینہ چور انعام سکنہ بڑا باد جس نے مٹہ بازار میں ایک میڈیکل سٹور اور کریانہ کی دوکان سے چوری کرنے کی غرض سے تالے توڑ ے اور ان دوکانوں سے نقدی اور دیگر سامان لینے کی کوشش میں تھے کہ اس موقع پر مٹہ بازار کے چوکیدار معتبر عرف جمعدار اور فضل کرم نے چور کو ایک دکان میں باہر سے بند کرکے دوکان کے اند گھیرلیا اور بازار کے صدر محمد زبیر کو اطلاع دی جبکہ بعد میں تھانہ جاکر پولیس کو اطلاع دیکر مبینہ چور کو بمعہ تمام چوری شدہ سامان سمیت تالے توڑنے کے اوزار رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کردی ادھر مٹہ بازار کے صدر محمد زبیر اور جنرل سیکرٹری عثمان غنی نے بازار میں چوری کی کوشش کو ناکام بنانے پر بازار کے چوکیداروں کی کارکردگی کو سراہا اور ایک ایک ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More