ایک ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں پاک فوج کی جانب سے رمضان راشن تقسیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) سوات میں پاک فوج کی جانب سے ماہ رمضان میں غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے جس میں افطاری کا سامان اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھے،گزشتہ روز پاک فوج کی جانب سے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ مانیار میں بھی سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، پاک فوج ذرائع کے مطابق راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ رمضان کے پورے مہینہ میں جاری رہیگا۔

Facebook Comments