ایم ایم اے نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارلئے، جبکہ اختلافات تاحال برقرار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جون 2018ء) متحدہ مجلس عمل نے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سات صوبائی جبکہ تین قومی نشستوں کے پارٹی ٹکٹس کا اعلان کردیا گیا جن میں این اے دو NA-2 کیلئے مولانا سید قمر ، این اے تین NA-3 کیلئے حاجی محمد اسحاق زاہد ،این اے چار NA-4 کیلئے قاری محمود ، جبکہ صوبائی حلقوں میں پی کے تین PK-3 کیلئے علی شاہ خان ایڈووکیٹ ، پی کے چار PK-4 کیلئے ثناءاللہ خان ،پی کے چھ PK-6 کیلئے شاہی نواب باچا ، پی کے نو PK-9 کیلئے ڈاکٹر امجد علی خان ، تاہم پی کے دو PK-2 ، پی کے پانچ PK-5 ، پی کے آٹھ PK-8 سے جماعت اسلامی جلد اپنے امیدواروں کا اعلان کریگی، اس کے ساتھ ساتھ پی کے سات PK-7 کے ٹکٹ کا اعلان بھی ایک دو دن میں متوقع ہے یاد رہے کہ ٹکٹوں کے اعلان کیساتھ ہی متحدہ مجلس عمل میں اختلافات بھی سامنے آئے ہیں تاہم ایم ایم اے کی صوبائی کابینہ کو اختلاف دور کرنے کا کام سپرد کردیا گیا ہے اسی بابت ایم ایم اے ذرائع کا کہنا ہے کہ امید کیجاتی ہے کہ بہت جلد ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات دور کردئے جائینگے۔

Facebook Comments