Ad

شہباز شریف اگر سوات سے الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں، انجینئر عمر فاروق

9

Ad

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 جون 2018ء) سوات سے تعلق رکھنے والے معرف سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ رہنما انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاستدان اگر سوات سے الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں تو الیکشن سے پہلی اس بات کا جواب دیں کہ پنجاب کے سیاستدانوں نے سوات کو دیا کیا ہے؟ ائرپورٹ بند پڑا ہے کالام سڑک تاحال تعمیر نہ ہوسکی ، سو فیصد بل ادائیگی کے باوجود سوات میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کیجاتی ہے جبکہ گزشتہ حکومت میں فیڈرل فنڈ بند کرکے پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے اس کے باوجود وہ کن انکھوں پر الیکشن کا سوچ رہے ہیں کا کردار کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زما سوات ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو شہباز شریف نے سوات کے حلقہ این اے تھری سوات دو NA-3 swat 2 کیلئے کاغذات نامزدگی کیلئے فارم وصول کرلیا ہے۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.