عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برو کار لایا جائے۔ڈی پی او سوات واحد محمود

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جون 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپریشن گائیڈ لائن او جی 38 کے تحت آپریشنل اور انوسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کا معیار جانچیں ، فیلڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، عصر حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انٹاروگیشن اور انوسٹی گیشن میں بروئے کار لائیں، تکنیکی اور سٹریٹیجک لائحہ عمل موثر بنائیں اور فورس کا عوام کے ساتھ مثالی طرز عمل یقینی بنائیں اس سلسلے میں انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ذولفقار احمد تنولی،ایس پیاپر سوات مشتاق خان ،ایڈیشنل ایس پی خان خیل اور سرکل ڈی ایس پیز نے شرکت کی ضلعی پولیس سربراہ نے انوسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ او جی ٹین رولز کے مطابق ملزمان کی ہسٹری شیٹ فوری مکمل کی جائے، ایف آئی آر درج کرتے وقت ملزمان کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا اندراج لازمی کیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک حالات اور سیکورٹی کو درپیش چیلنجزوخدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس افسران اور جوانوں کی فیلڈ میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ اور فیلڈ میں استمال ہونے والے اسلحے کی مسلسل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے جس میں پولیس افسران بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے انکی گرفتاری یقینی بنائیں علاقے میں بہترین پولیسنگ اور انفارمیشن کیساتھ ساتھ عوامی تعاون حاصل کرنے کے علاوہ منتخب کمیٹیوں کے ممبران ،علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں اور مشران و معززین کیساتھ بہترین کوارڈنیشن کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برو کار لایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More