سوات یونیورسٹی کے کے زیر نگرانی بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات 26 جون سے شروع ہونگے

خوازہ خیلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جون 2018ء) یونیورسٹی آف سوات کے زیر نگرانی BA/BSc اور BCom/BBA کے سالانہ امتحانات26 جون 2018 سے شروع ہونگے،ناظم امتحانات یونیورسٹی اف سوات کے ناظم امتحانات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق BA/BSc,BCom/BBA کے سا لانہ امتحانات 26 جون 2018 سے شروع ہونگے ،ضلع سوات ،شانگلہ اور بونیر کے ریگو لرطلباء وطالبات اپنے امتحانی رول نمبر سلپ اپنے متعلقہ اداروں سے وصول کریں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی رول نمبرسلپ ان کے سکونتی پتوں پر بھیجے جا چکے ہیں انکو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے قریبی ڈاکخانہ سے رابط کریں جن امیدواروں کے ذمہ بقایہ جات ہے۔ انکو ہدایت کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے شعبۂ امتحانات بنگلہ نمبر 798 گلی نمبر 33 سیکٹرA کانجو ٹاون شپ سوات سے رجوع کریں ۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے شعبۂ امتحانات ہفتہ کے دن بھی کھلا رہیگا۔ مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی ہذا کے ویب سائٹ کاویزیٹ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More