‎بشیگرام روڈکھنڈرات میں تبدیل،لوگوں کی آمدورفت شدید مشکلات کا سامنا

مدین (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء) مدین کے علاقہ بشیگرام روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام مذکورہ روڈ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ،ایک اخباری بیان میں ویلج کونسل شنکو کے جنرل کونسلر یوسف خان نے کہاہے کہ 2010کے سیلاب کے بعد بشیگرام روڈ قابل استعمال نہیں رہی جبکہ اس روڈ کی تعمیر ومرمت پر کسی نے توجہ بھی نہیں دی جس کے سبب یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ روڈ چیل ،شنکو اور بشیگرام کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں کا واحد ذریعہ آمدورفت ہے جس کی بناء پر سوات کے خوبصور ت علاقہ جاتسیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ منتخب حکومتیں اپنی مدت پوری کرکے چلی گئیں اور اسی دوران علاقے کی روڈ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ روڈ کی ابتر صورتحال کے باعث کئی حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے انہوں نے موجودہ نگران وزیر اعظم ناصرالملک ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ دوست محمد خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ روڈ کی تعمیر کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More