Ad

مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں دو سالہ بچہ برساتی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق

1

Ad

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 جون 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں دو سالہ بچہ برساتی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد گزشتہ شام آٹھ بجے دو سالہ بچہ برساتی نالہ میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا تھا۔جس کی تلاش کیلئے ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پانی میں مسلسل 2 گھنٹے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے بچے کی لاش قمبر کے مقام پر نالے سے نکال لی۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت حذیفہ ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی جس کی عمر 2 سال ہے۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کوسیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.