Ad

مٹہ کےعلاقہ سین پوڑہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی

3

Ad

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جون 2018ء) مٹہ کےعلاقہ سین پوڑہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی، تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار کے کے مابین حادثہ میں شاہ زیب ولد امین سکنہ ڈیٹپانئی جان بحق جبکہ ایک ساتھی امجد علی ولد منیر سکنہ سین پوڑہ شدید زخمی ہوگئے زخمی کو مٹہ ہسپتال منتقل کرکے بعد میں حالت تشویشناک ہو نے کے وجہ سے سید شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یادرہے کہ دونوں سحری کے وقت سے ادھا گھنٹہ پہلے کرکٹ میچ سے واپس گھر جارہے تھے کہ رستہ میں حادثہ پیش ایا۔پولیس نے موٹر کار ملزم مراد علی خان سکنہ خریڑی کو گرفتار کر کے مزید تفشیش کر دی۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.