پاک فوج کے زیر اہتمام دیوئی سکول میں تقریری مقابلے

کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 جون 2018ء) پاک فوج کے زیر انتظام گورنمنٹ ہائی سکول دیولئی میں پاکستان ہماری پہچان موضوع کے حوالہ سے تقاریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں یوسی توتانوبانڈئی،دیولئی،کالاکلے،شاہ ڈھیرئی،قلاگے اور ٹال کے 20سکولوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا اور پاکستان ہماری شان کے بارے میں انگلش اور اردو میں زبردست تقاریر پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی مقابلہ کی اختتام پر جج صاحبان محمد حنیفہ،محمد ابراہیم سینئر،محمد ابراہیم اور گارلینڈ ماڈل سکول کے پرنسپل باچا کے فیصلہ کے مطابق انگلش تقاریر میں پاکستان پبلک سکول کالاکلے کے مہران اسماعیل نے پہلی جبکہ کیمبرج پبلک سکول اینڈ کالج کے نوید احمد نے دوسری پوزیش حاصل کرلی اسی طرح اردو تقاریر میں گارلینڈ ماڈل سکول اینڈ کالج گالوچ کے حمزہ نے پہلی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ٹال کے حمید اللہ نے دوسری پوزیش حاصل کی اس موقع پر چیف گیسٹ وی سی ناظم سیراج اور جعفر خان نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے پاک فوج کے جانب سے منعقدہ تقریری مقابلہ کو سراہتے ہوئے اہلیان علاقہ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کی اور امید ظاہر کی کہ طلباء کی حوصلہ افزائی اور عوام کے تفریح کے لئے مسقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More