ننگولئی آبپاشی نہر کوزہ بانڈئی کے مقام پر گرگیا،سینکڑوں گھروں میں پانی داخل،محکمہ آبپاشی غافل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 جون 2018ء) سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں آبپاشی کا نہر ٹوٹنے سے پورا علاقہ زیر آب آگیا۔تفصیلات کے مطابق ننگولئی سے آبپاشی کیلئے نکالے گئے نہر کا ایک حصہ کوزہ بانڈئی کے مقام پر ٹوٹ گیا جس سے نہر کا پانی پورے گاؤں میں بہنے لگا اور سارا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ محکمہ ایرگیشن کو بروقت شکایت کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ لوگ روزہ افطار کئے بغیر گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نہر ننگولئی سے لیکر کبل تک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن متعلقہ محکمہ ہر سال مرمت اور صفائی کے نام پر نہر کو بند کرکے خانہ پری کرتے جبکہ نہر میں کسی قسم کا حفاظتی یا انتظامی کام عمل میں نہیں لایا جاتا جس کی وجہ سے اکثر اوقات نہر کا کچھ حصہ گرجاتا ہے اور لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوکر قیمتی سامان اور فرنیچر کے نقصان باعث بنتا ہے یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے یہ نہر کانجو کے علاقہ ٹاؤن شپ کے مقام پر ٹوٹ گیا تھا جس پر مقامی لوگوں کے مطابق متعلقہ محکمہ نے کئی دن لگائے تھے اور بانڈئی سے لیکر کبل کے دور دراز علاقوں تک کھیتوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More