عمران خان کا عمرہ، طیارہ چارٹر کرنے پر ایک کروڑ روپے خرچ

اسلام آباد(خبر ایجنسی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا عمرہ،طیارہ چارٹر کرنے پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے چارٹرڈ طیارے میں عمرے ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے سفر پر 8 لاکھ روپے فی گھنٹہ کی لاگت آئی۔پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے چیلنجر604 نامی 10 نشستی جہاز چارٹر کیا گیا، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق عمران خان کی فلائٹ کا مکمل دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے تھا، جس پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔اس سلسلے میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ مذکورہ جہاز پی ٹی آئی کی جانب سے پوری انتخابی مہم کے لیے چارٹرڈ کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کے اس بیان سے پی ٹی آئی کے حمایتی اشتعال میں آگئے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پیغامات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More