اب ہوگا عید کا مزہ دوبالا، محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بازشوں کی پیشن گوئی کردی

ویب ڈیسک:(15 جون 2018) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے اورسوات سمیت بیشتر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کےروز سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More