سوات بھر میں عید کے پہلے روز گرچ چمک کیساتھ بارش، سوات آنے والے سیاح خوشی سے جھوم اُٹھے

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔ 16 جون 2018ء) مینگورہ سمیت سوات بھر میں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے اور موسم انتہائی خوشگوارہوگیا،بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان تفصیلات کے مطابق سوات میں عید کے پہلی روز گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔ میدانی علاقوں،مینگورہ ،بریکوٹ ،خوازہ خیلہ ،مٹہ ،کبل اور دیگر مضافاتی علاقوںکے علاوہ بالائی علاقوں ،مرغزار ،میاندم ،مدین،بحرین ،مٹہ بالا،مالم جبہ اور کالام میں بھی ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور سوات آنے والے سیاح خوشی سے جھوم اُٹھے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق سوات میں آئندہ چند روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہیگا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More