گاڑی کی چھت پر موج مستیاں کرنے والے دو نوجوان چلتی گاڑی سے گرگئے، ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی

بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 جون 2018ء) عید الفطر کی چھٹیوں کے موقع پر سوات آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد سوات پہنچتے ہی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہونے کیلئے موج مستیاں کرتے ہیں جوکہ ایک فطری عمل ہے تاہم کبھی کبھی یہ موج مستیاں وبال جان بن جاتیں ہیں، اور پھر افسوس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا، یہی کچھ ہوا سوات کے تحصیل بریکوٹ کے بازار میں ،جب عید کے دوسرے روز گاڑی کی چھت پر موج مستیاں کرتے ہوئے وقاص خان والد عجب خان اور داود ولد عزیزاللہ ساکنان املوک درہ چلتی گاڑی کے چھت سے نیچے آگرے اور شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داود ولد عزیزاللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ وقاص زخمی حالت میں سیدوشریف کیجولٹی وارڈ میں زیر علاج ہے،

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More