سوات میں عید کے دوسرے روز بھی بارش اور ژالہ بھاری، ٹھنڈے موسم میں سیاحوں کی موج مستیاں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 17 جون 2018ء) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آج دوسرے روز بھی شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے میدانی علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار جبکہ بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔یاد رہے کہ عید کے دن سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کی طرف اُمڈ آئے اور سیاحوں کی آمد کا یہ سلسلہ آج دوسرے روز بھی تاحال جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے سیاح خوشی سے جھوم اٹھے۔ ٹریفک جام میں پھنے سیاح بھی رستے میں خوب موج مستیاں کررہے ہیں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More