سیاحوں سے بھری پک اَپ دریائے سوات میں گرگئی 6 افراد جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 جون 2018ء) تحصیل بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں سیاحوں سے بھری پک اَپ دریائے سوات میں جاگری تفصیلات کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں سیاحوں سے بھری پک اَپ دریائے سوات میں جاگری جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں سیاحتی علاقہ چم گھڑئی رامیٹ کے قریب سوزوکی پک اَپ گاڑی دریائے سوات میں جاگری۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی کالام جارہی تھی کہ چم گھڑئی کے گاؤں رامیٹ میں دریائے سوات میں جاگری، زرائع اور مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی میں تقریبا دس افراد سوار تھے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں متعلقہ مقام کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More