ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان نے تمام امیدواروں کو 22 جون کو طلب کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جون 2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس ملاکنڈ ریجن اختر حیات خان نے تمام امیدواروں کو 22 جون کو طلب کرلیا ،انتخابات کیلئے قوائد و ضوابط اور لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ،ڈی ائی جی ملاکنڈ اختر حیات خان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق 25 جولائی کے عام انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے ضلع بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اہم اجلاس 22 جون بروز جمعہ بوقت دس بجے ڈی ائی جی افس میں طلب کرلیا گیا جس میں امیدواروں کو انے والے انتخابات کیلئے قوائد و ضوابط اور لائحہ عمل طے کیا جائیگا ،اور تمام امیدوراں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جائیگا جبکہ ڈویژن بھر کے تمام ڈی پی اوز کو بھی تمام امیدواروں کے ساتھ مٹینگ کی ہدایت کی گئی تاکہ ائندہ عام انتخابات کو پرامن بنایا جس سکیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More