بریکوٹ میں اپریشن، تاجربرادری کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جون 2018ء) بریکوٹ ،تجاویزات کے خلاف اپر یشن ،تاجر برادری کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق بریکوٹ انتظامیہ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر محسن حبیب کا بریکوٹ بازار میں فٹ پاتھ اور شٹر سے باہر سامان رکھنے کے خلاف اپریشن، انہوں نے دکانداروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شٹر سے باہر کسی قسم کا سامان تجاویزات کے زمرے میں آتا ہے۔تمام دکاندار اپنے سامان کو دکانوں تک محدود کریں بصورت دیگر سامان بحق سرکاری ضبط اور دکاندارکے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئیگی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ٹریڈ یونین بریکوٹ کے صدر معراج الدین تنہا۔ سابق چیرمین تلاوت خان ، جنرل سیکرٹری جمشید خان، رضاخان، عزیزاللہ۔گل غلام و دیگر افراد پر مشتمل ایک وفد نے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ طویل بحث مباحثہ کے بعد مذاکرات ناکام ہو ئے اور بریکوٹ ٹریڈیونین نے بریکوٹ بازار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کی کال دے دی، احتجاجی مظاہرہ سے بریکوٹ بازار کے صدرمعراج الدین تنہا ، جنرل سیکرٹری جمشید خان، عزیز احمد ، رضاخان، باچا گل۔ عزیزاللہ ،و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بریکوٹ انتظامیہ محکمہ واپڈ اور محکمہ ٹیلیفون کے سامنے بے بس ہے۔ بریکوٹ بازار میں روڈ کے دونوں اطراف بجلی اور ٹیلیفون کے کھمبوں کو پہلے ہٹایا جا ئے کیونکہ تمام رکاوٹ ان کھمبوں کیوجہ سے ہے، ساتھ ہی بریکوٹ بازار میں روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی پارکنگ کی وجہ عوام اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے غیر قانونی پارکنگ ختم کی جا ئے، تجاوزات کیخلاف اپریشن میں بریکوٹ بازار دکانداروں اور مالکان نے مثالی قربانی دیکر این ایچ اے کے مارکنگ تک اپنی مدد آپ کے تحت تمام تجاوزات ہٹادیئے ۔این ایچ اے مارکنگ تک سرکاری حدود ہیں جو مانتے ہیں لیکن این ایچ اے کے حدود سے بھی آگے جانا دکانداروں کو تنگ کرنے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ لیکن انتظامیہ تاجربرادری کے صبرکا امتحان نہ لیں اور دکانداروں کوبے جا تنگ نہ کریں ، بریکوٹ اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد جان نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے امتیاز خان کے ذریعے مظاہرین کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیکر آج 9 بجے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ غالیگے امتیاز خان کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور منتشر ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More