سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بشمول ڈی آئی جی،ڈی پی او، ڈی سی اور دیگر کے تبادلے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 جون 2018ء) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بشمول ڈی آئی جی،ڈی پی او، ڈی سی اور دیگر تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی ملاکنڈ کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی مردان تعینات کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ محمد سعید وزیر نئے ڈی آئی جی ملاکند ہونگے اسے طرح ڈی پی او سوات واحد محمود کو تبدیل کرکے اُن کی جگہ محمد اشفاق انور کو ڈی پی او سوات تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود کا تبادلہ کرکے ڈی سی ملاکنڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اُن کی جگہ ثاقب رضا اسلم کو ڈپٹی کمشر سوات تعینات کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اے ڈی سوات محمد طاہر کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ محمد فواد کو اے ڈی سے سوات تعینات کردیا گیا ہے جبکہ تحصیل بریکوٹ ، تحصیل خوزہ خیلہ، تحصیل بابوزئی کے اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران کی تقرریاں بھی نوٹیفیکیشن میں نمایاں ہیں۔

Facebook Comments