قومی وطن پارٹی نے حلقہ پی کے پانچ مینگورہ میں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 جون 2018ء) پی کے پانچ مینگورہ میں قومی وطن پارٹی کے الیکش افس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ، قومی وطن پارٹی کا حلقہ پی کے پانچ کیلئے نامزد امیدوار فضل الرحمان عد نونو نے اس موقع پر کارکنان سے خطاب میں کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤنگا اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا ، گذشتہ روز قومی وطن پارٹی سوات نے پی کے پانچ کے لئے انتخابی افس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ، اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے پی کے پانچ کے امیدوار فضل رحمن عرف نونو نے کہا کہ میں یہاں کے عوام کی خدمت اور آپ لوگوں کے مشکلات کے خاتمہ کیلئے میدان میں نکلا ہوں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی اور اپ لوگوں کے تعاون سے کامیابی حاصل ہوئی تو حسب سابق اپ لوگوں کی خدمت میں دن رات ایک کردونگا اور اپنی تمام تر توانائیاں علاقہ کی تعمیر و ترقی اور اپ لوگوں کے مشکلات کے خاتمے کے لئے خرچ کرونگا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More