چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو بین الاصوبائی سمگلر گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 جون 2018ء) غالیگے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کے ڈھائی کلوگرام چرس سوات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، خاتون سمیت دو بین الاصوبائی ڈیلر زگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،گذشتہ روز ایس ایچ او الطاف خان اور انچارج لنڈاکے مہتاب گل نے لنڈاکے میں دوران تلاشی موٹر کار نمبرLHE 5612 سے خاتون سمگلر مسماۃ زرمینہ زوجہ عبداللہ سکنہ پشاور کے قبضہ سے 1240 گرام چرس جبکہ بخت تاج ولد محمد امین سکنہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کے قبضہ سے 1075گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

Facebook Comments