اے این پی کے صبوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی دو روزہ دورہ پر سوات پہنچ گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 جون 2018ء) اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی آج دوروزہ دورہ پر سوات پہنچ گئے ۔ سوات پہنچنے پر کارکنان نے والہانہ استقبال کیا جس کے بعد وہ سابق ایم پی اے رحمت علی خان کے گلی شکوے اور تحفظات دور کرنے کیلئے کاکنان اور عہدیداران سمیت جرگہ کی شکل میں حجرہ گئے جہاں تمام گلے شکوے اور تحفظات دور ہوئے اور رحمت علی خان نے جرگہ تسلیم کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ بعد میں سوات چیمبرآف کامرس کے سابق صدر اور اے این پی کے رہنما حاجی حمید الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ گلاب محل کانجو گئے جہاں حاجی حمیدالرحمان سے ملاقات کی ۔ جبکہ آج منگل کو امیر حیدر خان ہوتی دوپہر دو بجے رحیم آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، جس میں قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ آج شام پانچ بجے وہ بریکوٹ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، جہاں قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی صدیق علی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More