مٹلتان میں ملکیتی اراضئ کا تنازعہ جرگہ کے ذریعے حل، برسوں سے ایک دوسرے کے دشمن گلے مل گئے

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 جون 2018ء) سوات کے علاقہ مٹلتان میں برسوں سے جاری تنازعہ حل۔ فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مٹلتان میں میدان خوڑ کے اوپر دو فریقین کے درمیان ملکیت کے حوالے سے کئی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ جس سے فریقین کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور بڑے تصادم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ مقامی مشران کی انتھک کوششوں اور محنت سے تنازعہ حل ہوگیا اور دونوں فریقین نے جرگہ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آپس میں شیر و شکر ہوگئے۔

Facebook Comments