سوات بھر میں شفاف انتخابات کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس،اہم احکامات جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 جون 2018ء) ضلع بھر میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے سیدوشریف میں ڈپٹی کمشنر سوات اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ثاقب رضااسلم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل الیکشن کمشنر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ،مانیٹرنگ آفیسرز اور تمام متعلقہ محکموں کے آفیسرزنے شرکت کی۔اجلاس میں پولنگ سٹیشنوں میں سیکورٹی اور آبنوشی سہولیات سمیت تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاگیااس موقع پر الیکشن کے حوالے سے تمام امور زیر غور لائے گئے اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ انتخابی عمل کی موثرنگرانی اوردرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اُن کے دفتر میں الیکشن کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گی جن کی روشنی میں موقع پر کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکشن 234(3)کے تحت بھاری جرمانہ کے علاوہ مزید قانونی کاروائی بھی کی جائے گی انہوں نے پولنگ سٹیشنوں میں پانی اور بجلی کی ترسیل ، کلوز سرکٹکیمروں کی تنصیب اور ریکارڈنگ کے بارے میں بھی ضروری احکامات جاری کئے۔ ثاقب رضااسلم نے مقامی انتظامیہ کے علاوہ تمام محکموں کے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت گلی محلوں ،بازاروں ،مارکیٹوں،عمارات اور عوامی مقامات پر مقررہ سائز سے زیادہ بینرز ،پوسٹرز،ہورڈنگ اور بلز بورڈز کو مزید احکامات کا انتظار کئے بغیر فوری طور پر ہٹایا جائے اس موقع پر الیکشن کمشنرز نے واضح کیا کہ عام انتخابات کیلئے انتخابی اُمیدواروں کو حد سے تجاوزکی ہر گز اجازت نہیں ہوگی انتخابی پوسٹر کا سائز 18×23انچ ،ہینڈبل،پمفلٹ9×6انچ،بینر3×9 فٹ اور پوٹریٹ کا سائز 2×3 فٹ مقرر کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پرسخت سزائیں مقر ر کی گئی ہیں تاہم ایسے تمام قانونی بینرز اور پوسٹرز کی سرکاری سکولوں ،ہسپتالوں،بجلی کی کھمبوں اور دیگر سرکاری املاک پر تنصیب یا چسپاں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More