کراچی کا اٹھارہ سالہ سیاح ویڈیو بنواتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گیا، لاش برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 جون 2018ء)باغ ڈھیرئی کے مقام پر گزشتہ رات کراچی کا اٹھارہ سالہ نوجوان سیاح ویڈیو بنواتے ہوئے دریائے سوات میں بہہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے سوات سیاحت کی غرض سے آیا اٹھارہ سالہ نوجوان شہزاد ولد گلاب باغ ڈھیرئی کے مقام پر ویڈیو بنوانے دریائے سوات میں اترگیا کہ بے رحم موجوں نے اپنے ساتھ بہادیا جس کی وجہ سے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جس کی لاش ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے چھ گھنٹے سرچ آپریشن کر کے آج ننگولئی کے مقام پر دریا سے نکال لی۔

Facebook Comments