سیدو شریف ائرپورٹ کھلنے کے مکانات روشن،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 جولائی 2018ء) کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کانجو ائیرپورٹ کو قومی پروازوں کیلئے کھولنے کے مطالبے کا نوٹس لے چکے ہیں اور زیرتعمیر سوات جی ٹی روڈ کی جلد تکمیل کے احکامات کی طرح اس بارے میں بھی اہل سوات عنقریب خوشخبری سنیں گے سوات ائیرپورٹ سے پروازوں کا اجراء اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والی لاکھوں مقامی آبادی کے علاوہ سیاحتی نقطہ نظر سے بھی اہم ہے جس کی بدولت پورے خطے میں ٹورازم کی صنعت کو زبردست فروغ ملے گا وہ کبل کے تحصیل ناظم حاجی رحمت علی کی زیرقیادت سوات کے بلدیاتی نمائندوں اور زعماء کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے اپنے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا سید ظہیرالاسلام نے انکے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہری خوبصورتی، آبنوشی، آبپاشی، تعلیم و صحت، صفائی، بجلی وولٹیج اور مواصلات کی بہتری سمیت سوات کے دیرینہ اور بنیادی مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر بڑی سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے انہوں نے وفد کے استدلال سے اتفاق کیا کہ قومی پروازوں کے کامیابی سے آغاز کے بعد سوات ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے قابل بنانے میں بھی دیر نہیں لگائی جائے گی جس سے فطرت کی رعنائیوں سے مالامال یہ پرکشش وادیاں غیرملکی سیاحت کیلئے بھی کھل جائیں گی انہوں نے سوات میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اہل سوات کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More