ڈی سی سوات کے حُکم پر ضلع بھر میں لگائے گئے غیر قانونی بِل بورڈز،بینرز اور پوسٹرز کیخلاف کریک ڈاون شروع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 1 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری، ڈی سی سوات کے حُکم پر ضلع بھر میں لگائے گئے غیر قانونی بِل بورڈز،بینرز اور پوسٹرز کے خلاف بِلا تفریق کریک ڈاون شروع۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سوات ثاقِب رضا اسلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے، کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائیں، اس سلسلہ میں انہوں نے جمعہ کے روز ایک ہنگامی اِجلاس بھی بلایا تھا، جس میں ڈی پی او سوات، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔ڈی سی سوات نے واشگاف الفاظ میں حکم دیا کہ دو دِن کے اندر اندر بلاتفریق کارروائی شروع کریں، انہوں نے زور دیا کہ وہ ازخود تمام تحصیلوں کا دورہ کرینگے، تاکہ معلوم کریں کہ کہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔ اب تک کی کارروائیوں میں تحصیل مٹہ ، بحرین اور بابوزئی میں سینکڑوں غیر قانونی بل بورڈز، بینرز وغیرہ ہٹاکر قبضے میں لیے جا چُکے ہیں۔ یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور ٹی ایم ایز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔شہریوں سے التماس ہے کہ اگر کہیں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو KP Citizen’s Portalپر رپورٹ کریں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More