مالاکنڈڈویژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ، ڈویژن بھر کے تاجروں نے شٹرڈاون ہڑتال کی کال دیدی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 جولائی 2018ء) ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف جمعرات 5 جولائی کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان ، دوسرے مرحلے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع کی تاجر برادری کے اہم پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں ملاکنڈڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، تیمرگرہ تاجران کے صدر انورالدین، سخاکوٹ تاجران کے صدرحمید خان اور ملاکنڈ تاجر برادری کے صدر شاکراللہ نے خطاب کرتے ہوئے ہڑتال کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے اس دن پورے ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کیا، عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے یہاں کی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں ، اس وجہ سے ہم نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ ملاکنڈڈویژن کے ساتوں اضلاع سوات، بونیر ، چترال ، شانگلہ،دیر لوئر ، دیر اپر اور ملاکنڈ میں جمعرات پانچ جولائی کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا اور تمام علاقوں کے تاجران اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اپنی دکانیں بند رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تودوسرے مرحلے میں ہم کسی بھی اقدام سے گریز نہ کرتے ہوئے سول نافرمانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جس طرح کسٹم ایکٹ نفاذ کے وقت ہماری احتجاج پر حکومت نے ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسٹم ایکٹ نفاذ کا فیصلہ واپس لیا تھا اسی طرح یہ فیصلہ بھی فوری طورپر واپس لے کر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت بحال رکھنے کا اعلامیہ جاری کردے بصورت دیگر ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More