مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ کے مقام پر پانچ سالہ بچہ دریائے سوات میں بہہ گیا ، تلاش جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں پانچ سالہ بچہ دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں اور پولیس نے لاش کی تلاش شروع کردی ۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان وقار خان کے مطابق کالاکوٹ کے مقام پر سپیشل پولیس فورس کا اہلکار عمر علی کا پانچ سالہ بیٹا نویدعلی دریا کے کنارے کھیلتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا اور بے رحم موجوں میں بہہ گیا ۔مقامی پولیس اور ریسکیواہلکاروں نے بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More