نوازشریف کو سزا سے نئے پاکستان کا آغاز ہوگیا،عمران خان

سوات: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا ملنے سے نئے پاکستان کا آغاز ہوگیا آج ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی طاقتور کو سزا ہوئی۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز اور شہبازشریف نے سیاست میں کرپشن کی اور جب میں سیاست میں آیا تو ان دو بھائیوں اور آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی، ان لوگوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا جس سے ملک مفلوج ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے اثاثے بچانے کے لیے فوج کو برا بھلا کہا اور مجھ پر مقدمات درج کیے، ایک خاتون سے گندی کتاب لکھوائی ، صرف اپنی چوری بچانے کے لیے نوازشریف نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا، نوازشریف نے کہا کہ ممبئی حملے ہماری حکومت کی وجہ سے ہوئے یعنی فوج نے کروائے جس سے دنیا بھر میں پاک فوج بدنام ہوئی، نوازشریف نے باہر کی طاقت ور لابی کو خوش کرنے کے لیے ختم نبوت کا حلف خفیہ طور پر تبدیل کروایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن کے کینسر نے دیمک کی طرح کھالیا آج بچہ بچہ مقروض ہے کیونکہ یہ لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اور ملک پر قرضہ چڑھا دیا، 22 سال پہلے جو جدوجہد شروع کی اس پر آج فیصلہ آگیا، ملکی تاریخی میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی ورنہ تو ہمیشہ کمزوروں کو سزا ہوتی تھی،شریف خاندان کو سزا پر عوام کو شکرانے کے نفل ادا کریں یہ نئے پاکستان کا آغاز ہے ، اب بڑے بڑے ڈاکوؤں کو سزائیں ہوگی اور وہ جیلوں میں جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مے فیئر فلیٹس پر آواز اٹھائی، ن لیگ کے وزیروں کو معلوم تھا کہ یہ شریف خاندان کے فلیٹس ہیں لیکن انہوں نے آنکھیں بند کررکھی تھیں پھر پاناما انکشاف کے بعد نوازشریف کے بچوں نے لندن میں جائیدادوں کا اعتراف کیا حالانکہ ماضی میں انہوں نے کبھی لندن اثاثوں کو تسلیم نہیں کیا تھا ، ان سے جب جواب مانگا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو جواب دہ نہیں ہم برطانیہ کے شہری ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ہم سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیاجس پرانہوں نے میرا منہ بند کرانے کے لیے مجھ پر مقدمات درج کرادیے جب کہ میں نے سپریم کورٹ میں اپنے اثاثے ظاہر کیے اور عدالت نے صادق و امین قرار دیا ،جب اسلام آباد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو سپریم کورٹ نے ہمارا مقدمہ سنا اور کہا کہ نوازشریف نے ملک کے تمام ادارے مفلوج کردیے،سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی تو (ن) لیگ نے مٹھائی تقسیم کی لیکن ان کی بدقسمتی کہ جے آئی ٹی میں دو فوجی شامل تھے، یہ بریگیڈیئر بکے نہیں جھکے نہیں تو (ن) لیگ نے فوج پر حملہ کردیا اور سول ملٹری تعلقاتخراب ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More