نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نیب احتساب عدالت سے رجوع کرکے ان کے وارنٹ حاصل کرے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے نیب حکام پیر کو احتساب عدالت سے رجوع کرکے مجرمان کے وارنٹ حاصل کریں گے۔ نیب نے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے لیے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد لندن میں موجود نواز شریف اور مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ امکان ہے کہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کی صورت میں انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ کیپٹن (ر) صفدر ملک میں ہی موجود ہیں وارنٹ ملنے پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More